Home blogs DAJJAL in islam-اسلام اور دجال

DAJJAL in islam-اسلام اور دجال

دجال دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

by moeedrajpoot
DAJJAL in islam-اسلام اور دجال

DAJJAL in islam-اسلام اور دجال

Genre and size of Dajjal

Dajjal will be from the generation of Jews who will be short in stature. Both feet will be crooked. The body will be full of hair. The color will be red or wheatish. The hair on the head will be like that of a negro. –ک-ا-ف-ر–will be written. Which every Muslim will be able to read easily. His eyes will be asleep and his heart will be awake. In the beginning, he will rise up with the claim of faith and reformation. Will claim and then God.

:دجال کی نسل و جسامت

 

دجال یہودیوں کی نسل سے ہو گا جس کا قد چھوٹا ہو گا۔ دونوں پاؤں ٹیڑھے ہوں گے جسم پر بالوں کی بھر مار ہو گی ۔رنگ سرخ یا گندمی ہو گا۔سر کے بال حبشیوں کے جیسے ہوں گے ۔ناک چونچ کی طرح ہو گی۔بائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔اس کے ماتھے پر -ک-ا-ف-ر- لکھا ہو گا ۔ جس کو ہر مسلمان با آسانی پڑھ سکے گا ۔اس کی آنکھ سوئی ہوئی ہو گی اور دل جاگتا ہو گا ۔شروع میں وہ ایمان و اصلاح کا دعویٰ لے کر اُٹھے گا ۔لیکن جیسے ہی لوگ اس کی پیروی کرنے لگے گے وہ پہلے نبوت کا دعویٰ کرے گا اور پھر خدائی کا۔

His ride will also be so big that the distance between his two ears will be forty yards. A step will cover the distance as far as the eye can see. Dajjal will be a liar and magician of the highest order. He will have heaps of grain and streams of water. All the treasures buried in the earth will come out and speak to him like bees. The tribe that will believe in his divinity, Dajjal will send rain on it, due to which food and drink will boil, and fruits will grow on the trees.

اس کی سواری بھی اتنی بڑی ہو گی کہ اس کے دونوں کانوں کا درمیانی فاصلہ چالیس گز کا ہو گا۔ ایک قدم تا حدِ نگاہ مسافت کو طے کر لے گا۔
دجال اعلیٰ درجے کا جھوٹا اور شعبدے باز ہو گا ۔اس کے پاس غلوں کے ڈھیر اور پانی کی نہریں ہو گی ۔زمین میں مدفون تمام خزانے باہر نکل کر شہد کی مکھیوں کی مانند اس کے ساتھ بولیں گے ۔۔ جو قبیلہ اس کی خدائی پر ایمان لائے گا۔دجال اس پر بارش برسائے گا جس کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں ابل پڑے گی ۔اور درختوں پر پھل آجائے گے۔

Some people will come and say if I bring your mothers and fathers back to life, will you accept my divinity?

People will say yes to the name of Aws and then the devils of Dajjal will appear in the form of their mothers and fathers. And many people will lose their faith. His speed will be faster than the winds. He will trample every corner of the world with charms and magic. All the enemies of Islam and the Jews worldwide will be supporting it despite the Muslim Ummah. He will want to enter Makkah, but he will not be able to enter due to the guarding of the angels. Therefore, Namrad will be humiliated and return to Medina. Medina will have seven gates and angels at that time at each gate. There will be a guard. Therefore, dew will have to be eaten here as well. On the same day, three earthquakes will occur in Medina. Because of this many ungodly people will run away from the city. Finally, an elder will come out to discuss with him and especially reach his army and inquire about him. People will find his words boring, so the Dajjal will decide to kill him. He cannot be killed without permission. Therefore, this elder will be brought to the court of Dajjal, where he will say: I recognize that you are the cursed Dajjal. And the Messenger of Allah informed us of your departure. Dajjal will lose his mind on hearing this and will decide to kill him. The courtiers will immediately cut the old man into two pieces. Dajjal will now say to his disciples, if I bring him back to life now, will you people have firm faith in my divinity? We are the antichrist group will say, we are already accepting you as God. However, this miracle will increase our faith. Dajjal will try to revive the two pieces of this saint. On the other hand, those elders will stand up due to God’s command and say, “Now I am more convinced that you are the Dajjal cursed.” He will panic and want to slaughter them again, but now his strength will be taken away. Dajjal will be ashamed and put them in his hell, but this fire will become cold and bitter for them. After that he will turn towards Syria, but before that Imam Mahdi (peace be upon him) will have come there.

کچھ لوگوں سے آکر کہے گا اگر میں تمہارے ماؤں اور باپوں کو زندہ کر دوں تو تم کیا میری خدائی کا اقرار کرو گے؟

۔لوگ اوس کی ہاں میں ہاں ملا دیں گے اور پھر دجال کے شیطان ان لوگوں کے ماؤں اور باپوں کی شکل کے کر نمودار ہوں گے۔اور بہت سے لوگ ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گے۔ اس کی رفتار آندھیوں سے زیادہ تیز ہوگی ۔وہ کرشموں اور شعبدے بازیوں کو لے کر دنیا کے ہر چپہ کو روندے گا۔ تمام دشمنان اسلام اور دنیا بھر کے یہودی امت مسلمہ کے بغض میں اس کی پشت پناہی کر رہے ہوں گے ۔ وہ مکہ مکرمہ میں گھسنا چاہے گا لیکن فرشتوں کی پہرہ داری کی وجہ سے ادھر نا گھس پائے گا۔اس لئے نامراد زلیل ہو کر واپس مدینہ منورہ کا رخ کرے گا۔اس وقت مدینہ منورہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر فرشتوں کا پہرہ ہوگا۔ لہذا یہاں پر بھی اوس کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ انہی دنوں مدینہ منورہ میں تین زلزلے آئے گے ۔ جس سے گھبرا کر بہت سارے بے دین شہر سے نکل کر بھاگ نکلیں گے ۔باہر نکلتے ہی دجال انہیں لقمہ کی طرح نکل جائے گا۔
آخر ایک بزرگ اس سے بحث و مناظرہ کیلئے نکلے گے ۔اور خاص اس کے لشکر میں پہنچ کر اس کے بارے میں دریافت کریں گے ۔ لوگوں کو اس کی باتیں مشقوق لگے گی لہذا اس کے قتل کا فیصلہ دجال کر لیں گے ۔مگر چند افراد یہ کہہ کر روک کے گے کے ہمارے خدا دجال (نعوذبااللہ)
۔کی اجازت کے بغیر اس کو قتل نہیں کیا جاسکتا ۔
چنانچہ اس بزرگ کو دجال کے دربار میں حاضر کیا جائے گا جہاں پہنچ کر یہ بزرگ چلا اٹھے گا: میں نے پہچان لیا کہ تو ہی دجال ملعون ہے ۔
اور رسول اللہ نے ہمیں تیرے ہی خروج کی خبر دی تھی ۔ دجال یہ سنتے ہی آپے سے باہر ہو جائے گا اور اس کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لے گا ۔ درباری فوراً اِس بزرگ کے دو ٹکڑے کر دیں گے ۔ دجال اب اپنے حواریوں سے کہے گا اگر اب میں اس کو دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم لوگوں کو میری خدائی کا پختہ یقین ہو جائے گا ۔ ہم دجالی گروپ کہے گا ہم تو پہلے ہی آپ کو خدا مانتے آرہے ہیں ۔ البتہ اس معجزہ سے ہمارے یقین میں اصافہ ہو جائے گا ۔
دجال اس بزرگ کے دونوں ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے زندہ کرنے کی کوشش کرے گا ۔ ادھر وہ بزرگ بوجہ حکم الٰہی کھڑے ہو جائے گے اور کہے گےاب تو مجھے اور زیادہ یقین آ گیا ہے کہ تو ہی دجال ملعون ہے ۔ وہ گھبرا کر دوبارہ انہیں ذبح کرنا چاہے گا لیکن اب اس کی قوت سلب کر لی جائے گی ۔ دجال شرمندہ ہو کر انہیں اپنی دوزخ میں ڈال دے گا لیکن یہ آگ ان کیلئے ٹھنڈی اور گلزار بن جائے گی ۔۔ اس کے بعد وہ شام کا رخ کرے گا لیکن اس سے پہلے ہی حضرت امام مہدی علیہ السلام وہاں آچکے ہوں گے ۔

How many days will Dajjal spend in the world?

Dajjal will spend only forty days in this world, one day will be equal to a year and the second day will be equal to a month and the third day will be equal to a week and the remaining days will be as usual. Hazrat Imam Mahdi (a.s.) will start preparations for war as soon as he reaches Damascus, but the situation will apparently be in favor of Dajjal. Because he will have controlled the whole world. Therefore, his power will be more visible, but everyone will believe in Allah’s support and help.

دجال دنیا میں کتنے دن گزارنے گا؟

دجال دنیا میں صرف چالیس دن گزارے گا ایک دن ایک سال اور دوسرا دن ایک مہینہ اور تیسرا دن ایک ہفتے کے برابر ہوگا اور باقی دن معمول کے مطابق ہوں گے ۔
حضرت امام مہدی علیہ السلام دمشق پہنچے ہی جنگ کی تیاری شروع کر دیں گے لیکن صورت حال بظاہر دجال کے حق میں ہو گی ۔ کیونکہ وہ پوری دنیا اپنے قابو میں کر چکا ہو گا ۔ اس لیے اس کی طاقت زیادہ نظر آرہی ہو گی لیکن اللہ کی تائید اور نصرت پر سب کو یقین ہو گا ۔

he descent of Hazrat Isa (peace be upon him). Hazrat Imam Mahdi (peace be upon him) will make the center of his military activities in Damascus. And at that time this place will be his headquarters. Hazrat Imam Mahdi (peace be upon him) will go to the mosque to pray one day, then Jesus (peace be upon him) will descend at the same time. After finishing the prayer, people will go out to fight Dajjal.Dajjal will see Jesus and will start to dissolve like salt dissolves in water, then Jesus (peace be upon him) will go ahead and kill Dajjal and the situation will be that trees and rocks will cry out saying, “Oh God, the Jews are behind me.” is hidden. So they will not leave any of the disciples of Dajjal alive. Then Hazrat Isa (peace be upon him) will break the cross, that is, he will end crucifixion. And after that there will be such abundance of wealth and wealth that no one will accept it, and people will become so virtuous that to them prostration will be better than wealth.

:حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول

حضرت امام مہدی علیہ السلام دمشق میں اپنی فوجی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گے۔اور اس وقت یہی مقام ان کا ہیڈکوارٹر ہو گا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام ایک دن نماز پڑھانے کیلئے مصلے کی طرف بڑھے گے تو عین اسی وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوگا ۔ نماز سے فارغ ہو کر لوگ دجال کے مقابلے کیلئے نکلے گے ۔دجال حضرت عیسیٰ کو دیکھ کر ایسے گھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام آگے بڑھ کر دجال کو قتل کر دیں گے اور حالت یہ ہو گی کہ شجر و بجر آواز لگائے گے کہ اے روح اللہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے ۔چنانچہ وہ دجال کے چیلوں میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں چھوڑے گے ۔ پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب کو توڑے گے یعنی صلیب پرستی ختم کر دیں گے ۔ اور اس کے بعد مال ودولت کی ایسی فروانی ہو گی کہ اسے کوئی قبول نہیں کرے گا اور لوگ ایسے نیک ہو جائے گے کہ ان کے نزدیک سجدہ مال سے بہتر ہو گا ۔
(مسلم ،ابن ماجہ ۔ابو داؤد ۔ترمزی۔طبرانی ۔حاکم۔احمد)

It should be remembered that being aware of the temptation of Dajjal is the Sunnah of all the Prophets

یاد رہے کہ فتنہ دجال سے آگاہی تمام انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے.

READ more article in both language:https://factslover.com/amazing-facts-about-mohenjo-daro-%d9%85%d9%88%d8%a6%d9%86-%d8%ac%d9%88-%d8%af%da%91%d9%88/

You may also like

Leave a Comment